اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال ، پارلیمانی امور، احتساب کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ کور کمیٹی نے پی اے سی پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
پی آئی سی واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قانون سازی پر مشاورت کی گئی۔ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر قانون سازی جلد شروع کی جائے۔ اپوزیشن سے رابطہ کرکے قانون سازی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیراعظم نے دریافت کیا کہ چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی پر اب تک پیش رفت کیوں نہ ہوسکی۔ اپوزیشن ہٹ دھرمی کی بجائے افہام و تفہیم سے معاملہ حل کرے۔