قلعہ سیف اللہ میں تیل بردار ٹرک اور مسافر کوچ میں تصادم،تیرہ افراد جاں بحق
بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللّٰہ میں کان مہتر زئی کے قریب تیل بردار ٹرک اور مسافر کوچ میں تصادم ہوا ہے، تصادم کے بعد کوچ میں آگ لگ گئی۔
ڈپٹی کمشنر قلہ سیف اللّٰہ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مسافر کوچ ڈیرہ غازی خان سے کوئٹہ جا رہی تھی، جبکہ جاں بحق مسافروں کا تعلق ڈی جی خان، لورالائی اور کوئٹہ سے ہے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔