Dec 13, 2019 06:29 pm
views : 250
Location : Domestic Place
Islamabad- One dead, 13 injured as students group clash in Islamabad university
اسلام آباد،یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں ایک طالبعلم جاں بحق
اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں ایک طالبعلم جاں بحق اور 9 طالبعلم زخمی ہوگئے جب کہ فائرنگ کے دوران جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما بال بال بچے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ہونے والے طلبا تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی 3 روز کے لیے بند کردی گئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ 16 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
تمام طالبعلموں کو گھر بھیج کریونیورسٹی کے ہاسٹلز کو کلیئر کردیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دو طلبا تنظیموں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق اور14 زخمی ہوئے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ایک گروپ کی تقریب جاری تھی، جس کے دوران دوسرے گروپ سے تلخ کلامی پر تصادم ہوا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری یونیورسٹی پہنچ گئی تھی
اطلاعات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ اور سرائیکی اسٹوڈنٹس کے کارکنان کے درمیان جاری کشیدگی تصادم کی شکل اختیار کر گئی، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر لاٹھیاں برسائی گئیں، لاتوں اور گھوسوں کے ذریعے ایک دوسرے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب کہ اس دوران گولیاں چلنے کی آوازیں بھی سنائی دی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 9 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس میں ایک کی حالت تشویشناک ہے جب کہ تصادم کے بعد یونیورسٹی کے ہوسٹلز کی تلاشی لی جارہی ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔