Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 13, 2019 06:32 pm views : 250

Islamabad-Conspiring elements trying to diminish Benazir Bhutto's name in Pakistan Bilawal
  • Urdu

پاکستان میں شہید بےبظیر کا نام مٹانےکی کوشش کی جاتی ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں شہید بےبظیر کا نام مٹانےکی کوشش کی جاتی ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ کے نام سے شہید بےنظیرکا نام ہٹایا گیا، بےنظیر کا نام سازشی لوگ مٹانے اور ہٹانے کی کوشش کر رہےہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کےاوچھے ہتکھنڈوں سے لوگ انہیں بھول جائیں گے۔
انھوں نے ان خیالات کا اظہار بےنظیر بھٹو سے متعلق کتاب کی تقریب رونمائی سےخطاب کے دوران کیا۔
انھوں نے کہا کہ ہمارےخاندان میں جب کسی کا انتقال ہوتا تو میری والدہ اس کی بائیوگرافی لکھتی تھیں، انکا کہنا تھا کہ شہید محترمہ کی شہادت ہوئی تو لوگوں نےتوقع کی میں ان پر کتاب لکھوں، لیکن  مجھ میں آج تک اتنا حوصلہ پیدا نہیں ہوسکا کہ اپنی والدہ پر کتاب لکھ سکوں۔
بلاول بھٹونے کہا کہ شہید بی بی کی کہانی کو کوئی نہیں رکوا سکتا، شہید بی بی کی کہانی کو روکنے یا توڑنے مروڑنےکی کوشش کی گئی، بےنظیر بھٹو نےثابت کیا کہ خواتین مردوں سے بہتر کام کرسکتی ہیں، بےنظیر بھٹو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھاتی رہیں۔
انکا کہنا تھا کہ  آج یہ کہتے ہیں کہ یوٹرن لیے بغیر لیڈر نہیں بن سکتے، جبکہ ہم نے یہ سیکھا ہے کہ اصولوں اور نظریے پر ڈٹے رہو،  یوٹرن نہیں لو، سازش کے تحت جمہوریت پسند قیادت کی کردار کشی کی جارہی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم پر یہ ذمہ داری ہے کہ دکھائیں،  کرپٹ بھاگ جاتےہیں، کرپٹ یوٹرن لیتےہیں، جو اصولوں پرکھڑے ہوتےہیں وہ خون دیتےہیں، ہماری قیادت نہ کل کرپٹ تھی نہ آج، ہمیں سیاست اور معیشت میں خواتین کو ساتھ لے کر چلنا پڑے گا۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved