Dec 14, 2019 08:04 pm
views : 247
Location : Domestic place
Sialkot- Firdous Ashiq Awan Criticises Asif Zardari And Maulana
سیالکوٹ،قیدی سرکاری طیاروں کی سہولتیں اٹھاتے رہیں گے؟فردوس عاشق اعوان
وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ ایک قیدی کے لیے وزیرِ اعلیٰ سندھ کا طیارہ استعمال ہوا، کیا قیدی سرکاری طیاروں کی سہولتیں اٹھاتے رہیں گے؟
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو تنقید کا ہدف بنایا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے ہمنواؤں کا وزیرِ اعظم عمران خان سے متعلق ڈیڈ لائن دینا اپوزیشن کی منفی سوچ کا عکاس ہے۔