Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 14, 2019 08:06 pm views : 289

Location : Bilawal House

Karachi- Bilawal Bhutto says no 'selected, puppet' acceptable
  • Urdu

کراچی،جمہوریت ہمارا انتقام ہے اس کیلئے آخری دم تک لڑنے کیلئے تیار ہیں،بلاول

 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ظلم کے خلاف کوئی آواز اٹھانے والا نظر نہیں آتا، جمہوریت ہمارا انتقام ہے اس کیلئے آخری دم تک لڑنے کیلئے تیار ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پیپلزپارٹی کے جنرل ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اس سال بی بی کی جائے شہادت پر برسی منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
لیاقت باغ پنڈی میں27دسمبر کو جلسہ کا انعقاد کیا جائے گا، اسی پنڈی میں جہاں شہید بھٹو نے شہادت قبول کی، ہم نے کہا تھا کہ جمہوریت ہمارا انتقام ہے، آج اسی جمہوریت پر حملہ ہورہا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ جمہوری سوچ اور عوام کے حقوق پرحملے ہورہے ہیں لیکن پاکستان میں ظلم کے خلاف کوئی آواز اٹھانے والانظر نہیں آتا، ہم جمہوریت کیلئے آخری دم تک لڑنے کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تیسری نسل پنڈی آرہی ہے، اس بات پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے، آج کسان اور مزدور سمیت ہرطبقہ پریشان ہے، ایسا اس لیے ہورہا ہے کیونکہ ہمارےحکمران نااہل ہیں، ایسی حکومتیں عوام کے مسائل کا نہیں سوچتیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مخالفین اپوزیشن رہنماؤں کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں،27دسمبرکو پورے پاکستان کیلئےعوامی ایجنڈا پیش کریں گے، ہم نئی جنگ اور جدوجہد شروع کررہے ہیں، پورے ملک میں عوامی حکومت بنا کررہیں گے۔
ہمیشہ کی طرح آج بھی پیپلزپارٹی کیخلاف سازش ہورہی ہے، جوجمہوری راستہ آپ نے چنا یہ بہت مشکل راستہ ہے، اپنے خطاب میں انہوں نے کارکنان سے مخاطب کوتے ہوئے کہا کہ کیا آپ شہید بینظیر بھٹو کی طرح میرا ساتھ دیں گے؟ جس پر کارکنان نے والہانہ اندازمیں رضامندی کا اظہار کیا۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved