Dec 14, 2019 08:17 pm
views : 259
Location : Domestic place
Karachi- Customs destroys narcotics, contraband goods
کراچی،کسٹمز کی جانب سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات نذر آتش
کسٹمز نےضبط شدہ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات، چھالیہ اور گٹکا تلف کرنے کے لیے تقریب کا اہتمام کیا جس میں ایف بی آر کے ممبر کسٹمز جواد اویس آغا ،چیف کلکٹرمیڈیم ثریا بٹ،تمام کلکٹریٹس کے کلکٹرز اور غیر ملکی سفارت کاروں نے شرکت کی ۔
تقریب میں کسٹمز کلکٹریٹ ایسٹ اور ویسٹ کی 87کنسائمنٹ ،پریونٹیو کلکٹریٹ کی جانب سے ضبط کی گئی 98کروڑ روپے کی 715کلو گرام منشیات ،کروڑوں روپے کی 756ٹن چھالیہ ،621کلو گرام پان مصالحہ اور دیگر اشیاء جبکہ کسٹمز انٹیلی جنس کی جانب سے ضبط کی گئی 249ٹن چھالیہ ،اور 21کروڑ روپے کی دیگر اشیاء کو تلف کیا گیا ۔
ممبرکسٹم جواد آغا نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈیرھ ارب روپے مالیت کے سامان کو تلف کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسٹم نے جولائی سے اب تک ساڑھے چودہ کروڑ کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط کی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیزل و دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئےاپنی افرادی قوت میں اضافہ کر رہے ہیں۔