Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 15, 2019 05:24 pm views : 251

Location : Different Cities

Lahore- parts of Punjab,KPK gripped by severe cold, fog
  • Urdu

لاہور،پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
 پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے آمد و رفت کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ موٹروے پر لاہور سے حافظ آباد تک شدید دھند حدِ نگاہ 00میٹر رہ گئی جس کی وجہ سے موٹروے کے اس حصے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا، تاہم بعد ازاں دھند میں کمی کے بعد موٹر وے پر ٹریفک جزوی طور پر بحال کردی گئی۔ اس کے علاوہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی شدید دھند کا راج ہے۔
اس حوالے سے ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موٹر وے پر غیرضروری سفر سے گریز کریں، دھند میں ان ہدایات کا خیال رکھیں،گاڑی کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کریں، اپنی رفتار کم رکھے تاکہ اچانک بریک لگانے کی صورت میں کم سے کم نقصان کا احتمال ہو، اور سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں۔
ملک کے بیشتر حصوں میں دھند کی وجہ سے پی آئی اے کا اندرون ملک فلائٹ شیڈول بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ لاہور سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 386 منسوخ کر دی گئی ہے، لاہور سے اسلام آباد روانہ ہونے والی پرواز پی کے 652 دو گھنٹے، کراچی سے لاہور اور لاہور سے کراچی کی دوطرفہ پروازیں پی کے 302 پانچ اور 303 پونے چار گھنٹے، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 368 دو گھنٹے30 منٹ اور کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 304 ایک گھنٹہ 30 منٹ تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دھند کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved