اسلام آباد، دنیا بھرمیں 10289 پاکستانی جیلوں میں قید، سب سے زیادہ سعودی عر ب میں
http://www.tnnasia.tv
دنیا بھر میں 10289 پاکستانی تاحال جیلو ں میں قید ہیں جب کہ سب سے زیادہ 3141 پاکستانی سعودی عرب کی جیل میں ہیں۔
دستاویزات کے مطابق آسٹریلیا میں 250، آسٹریا میں 30، سلواکیہ میں 2، آزربائیجان 10 ، جارجیا1، بحرین 124، بنگلہ دیش 37، بیلا روس 2، بلغاریہ 11 ، چین 258، ہانگ کانگ 86، کینیڈا 14، ڈنمارک 25، کویت 12، فرانس 47، جرمنی 11 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔
علاوہ ازیں ہنگری 14، انڈونیشیا 8 ‘ایران 134، عراق 91، اٹلی 278، جاپان7، جورڈن اور آئرلینڈ میں 2,2، جنوبی کوریا 6، کینیا 7، کرغزستان 8، سائپرس 7، ملائشیا 308، مالدیپ 15، نیپال اور ہالینڈ میں 19,19 پاکستانی جیلوں میں ہیں۔
ناروےکی جیل میں 18 پاکستانی مختلف جرائم اور ایمیگریشن مسائل کے باعث جیلوں میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔