Dec 16, 2019 12:12 pm
views : 250
Location : Domestic Place
Rawalpindi-Record increase in number of Pakistanis going abroad for work,Over 1.5 million young people have officially gone abroad this year
راولپنڈی، ملازمت کیلئے باہر جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
http://www.tnnasia.tv
راولپنڈی: پاکستان سے بیرون ممالک ملازمت کیلیے جانیوالے افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے۔
پروٹیکٹر آف امیگریشن راولپنڈی دفتر سے مجموعی طور پر اس سال ڈیڑھ لاکھ نوجوان سرکاری طور پر بیرون ملک گئے ہیں، آئندہ سال یہ تعداد دو گنی ہونے کا امکان ہے، نئے سال کے آغاز میں پہلی بار راولپنڈی سے رومانیہ کیلیے بھی ملازمت کی ڈیمانڈ آگئی ہے اور قطر میں آنے والے ورلڈ فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاریوں کیلیے پاکستان سے ریکارڈ لیبر، ٹیکنیکل افراد جائیں گے۔ سب سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب، یو اے ای اور قطر جاتے ہیں، ریکارڈ نوجوانوں کے بیرون ممالک جانے سے آئندہ سال پاکستان کو ریکارڈ زر مبادلہ بھی ملے گا۔
پروٹیکٹر آف امیگریشن کے پاکستان میں7 دفاتر راولپنڈی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، ملتان، کراچی، مالاکنڈ میں ہیں، ڈائریکٹر پروٹیکٹر راولپنڈی ریجن محمد رفیق بسمل نے رابطہ پر ایکسپریس کو بتایا کے راولپنڈی ریجن کا دفتر مکمل بائیو میٹرک، کمپیوٹرائزڈ بنا دیا گیا،کرپشن،رشوت مکمل ختم ہوچکی، ون ونڈو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے،جس سے کام آسان اور پرموٹرز کو بھی فائدہ ہوا ہے،پروٹیکٹر کیلئے مجموعی طور پر7200 روپے فیس وصول کی جاتی ہے جس میں2500 روپے انشورنس پالیسی شامل ہے۔