Dec 16, 2019 11:28 pm
views : 253
Location : Manama/Bahrain
Bahrain- Pakistan Prime Minister Imran Khan arrives in Bahrain to attend the national day as guest of honour
بحرین،وزیراعظم عمران خان کا دورہ بحرین
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر بحرین پہنچ گئے۔
بحرین پہنچنے پر ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد بن عیسی الخلیفہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کی الحضیبہ محل میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ عمران خان بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی الخلیفہ کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔
وزیراعظم سلطنت بحرین کے قومی دن کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ اس موقع پر عمران خان کو بحرین کے سب سے بڑے سول ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔
علاوہ ازیں دورے سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے امریکی سینٹر لنزے گراہم نے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی شرکت کی۔
امریکی سینیٹر لنزے گراہم آج ہی دس رکنی اعلیٰ سطح وفد کے ہم راہ پاکستان پہنچے ہیں، وفد کی سربراہی سینیٹر گراہم کر رہے ہیں، ذرائع کے مطابق یہ وفد قطر کے شہر دوحہ سے خصوصی طیارے پر اسلام آباد پہنچا ہے۔