کراچی،بلاول بھٹو نے300 کچھوؤں کے بچوں کو سمندر میں چھوڑدیا
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور انکی ہم شیرہ بختاور بھٹو زرداری نے پیر کو کراچی کے سینڈزپٹ کے ساحل پر سبز کچھوؤں کے بچوں کو سمندر میں چھوڑا۔
یاد رہے کہ ہر سال اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں سبز کچھوے سندھ کے ساحل پر انڈے دیتے ہیں۔ اس حوالے سندھ میں وائلڈ لائف کا محکمہ مخصوص مہینوں میں 34 برسوں سے ان سبز کچھوؤں کے انڈوں کی حفاظت کرتا ہے۔
چالیس سے 60 دنوں بعد سبز کچھوؤں کے بچے جب انڈوں سے نکل آتے ہیں تو انہیں سمندر میں چھوڑدیا جاتا ہے، سمندری حیات اور ماحولیات کے حوالےسے ان کچھوؤں کی بڑی اہمیت ہے۔
اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے اور عوام میں سمندری حیات کے حوالے سے شعور کی بیداری کے لیے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری نے 300 کچھوؤں کے بچوں کو سمندر میں چھوڑا ہے۔