Dec 18, 2019 11:00 am
views : 259
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-Pakistan Stock Exchange records increase of84 points,PSX100 index is trading at41,853 Points,Profit of crores of rupees to investors
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی ریکارڈ
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں معمولی تیزی دیکھی جارہی ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 84 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 41853 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہی ہے۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
کاروبار کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 270 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤکا کاروبار ہوا جن میں سے 107 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 151 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 12 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔