واشنگٹن، میرے خلاف مواخذہ امریکی جمہوریت کے خلاف کھلی جنگ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
http://www.tnnasia.tv
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کو خط میں کہا ہے کہ میرے خلاف مواخذہ امریکی جمہوریت کے خلاف کھلی جنگ ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ رہنما نینسی پلوسی کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میرے خلاف مواخذہ امریکی جمہوریت کے خلاف کھلی جنگ ہے اور آپ نے میرے خلاف مواخذہ شروع کرکے اس کی اہمیت کو انتہائی کم کر دیا ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہیں مواخذے کی تحقیقات کے آغاز سے ہی بنیادی آئینی عمل اور شواہد پیش کرنے کے حق سمیت کئی بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا۔
امریکی ایوان نمائندگان کی جوڈیشری کمیٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے دو الزامات کی منظوری دے رکھی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ کسی بھی امریکی صدر کو عہدے سے ہٹانے کیلئے کانگریس کے دونوں ایوانوں کی منظوری چاہیے ہوتی ہے۔