راولپنڈی، ملکی استحکام کسی صورت خراب نہیں ہونےدیں گے،سپہ سالار
http://www.tnnasia.tv
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سپہ سالار نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے ایس ایس جی کمانڈوز سےبات چیت بھی کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ملکی استحکام کسی صورت خراب نہیں ہونےدیں گے۔
آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایس ایس جی کمانڈوزہمارافخرہیں۔ کمانڈوز،افسران اورجوانوں کی ملکی دفاع کیلئےخدمات قابل ستائش ہیں۔