Dec 19, 2019 11:00 am
views : 265
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Stock Exchange records a sharp decline of 177 Points,PSX100 index is trading at41,426 Points,Loss of crores of rupees to investors.
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان، سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 177 پوائنٹس کی غیر معمولی مندی کے بعد 41426 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہی ہے۔
مارکییٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
کاروبار کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 248 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 112 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 120 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 16 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔