راولپنڈی، آج کےفیصلےمیں استعمال لفظ انسانیت، مذہب اور تہذیبی اقدار کے منافی ہیں، پاک فوج
http://www.tnnasia.tv
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ خصوصی عدالت کے تفصیلی فیصلےمیں استعمال لفظ انسانیت، مذہب اور تہذیبی اقدار کے منافی ہیں۔
راولپنڈی نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ملک میں کسی صورت انتشار کو پھیلنے نہیں دیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ ملک و اپنے ادارے کی عزت و وقار کو برقرار رکھیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف اور وزیراعظم کی کچھ دیر پہلےتفصیل سے بات ہوئی جس میں ہونے والے فیصلوں سے حکومت آگاہ کرے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ عوام افواج پاکستان پر اپنا اعتماد رکھیں ہم ملک میں انتشار نہیں پھیلنےدیں گے، ملک کو اس طرف لے کرجائیں گے جس سےادارے مضبوط ہوں گے۔
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ کئی بار ذکر کر چکے ہیں کہ ہم ہائبرڈ وار کاسامنا کر رہے ہیں، دشمن کیا چاہتے ہیں اور ان کی کیا منصوبہ بندی ہے ہمیں سب کاپتہ ہے، دنیاکی کوئی فوج جونہ کرسکی افواج پاکستان نےعوام کی حمایت سےحاصل کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان کل سب نےدیکھا ہو گا جہاں دشمن داخلی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں وہاں بیرونی آوازیں بھی اٹھ رہی ہیں۔