Dec 19, 2019 07:08 pm
views : 257
Location : Different Places
Lahore- LHC summoned the DGPHA and the DGLDA,in smog and pollution case
لاہورہائیکورٹ میں سموگ اورماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت
لاہورہائیکورٹ نے سموگ اورماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس میں ڈی جی پی ایچ اے کو طلب کرلیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی ایل ڈی اے کو بھی طلب کرلیا۔
لاہورہائیکورٹ میں سموگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی،سب کمیٹی اجلاس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کردیاگیا،سرکاری وکیل نے کہا کہ تھل کے 5 ہزارایکڑمیں درخت لگارہے ہیں،ہرسال 6500 درخت لگائے جائیں گے، جسٹس مامون رشید شیخ نے استفسار کیا کہ آپ نے ابھی تک سموگ کے حوالے سے کیا کیا ؟ زگ زیگنگ کے حوالے سے ابھی تک کیا کیا ہے آپ نے؟سرکاری وکیل نے کہا کہ ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں کہ ابھی اس طرح کا حل نکالا جائے،جسٹس مامون رشید شیخ نے کہا کہ جو لوگ گاڑیوں کو آلٹرکر کے مفلر لگا لیتے ہیں ان کا کیا کیا ؟۔ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اگر اتنی ہی غریب ہو گئی ہے تو مجھ سے پیسے لے لیں۔عدالت نے ڈی جی پی ایچ اے کو طلب کرلیا،آئندہ سماعت پر ڈی جی ایل ڈی اے کو بھی طلب کرلیاگیا۔