Dec 19, 2019 07:13 pm
views : 267
Location : Different Places
Sukkur- NAB files reference in assets case against Khursheed Shah
سکھر،نیب نے خورشید شاہ کے خلاف ایک ارب سے زائد کا ریفرنس دائر کر دیا
قومی
احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے
خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ایک ارب 23 کروڑ سے زائد کا ریفرنس
دائر کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خورشید شاہ کے خلاف نیب نے سوا
ارب روپے کا ریفرنس دائر کر دیا، نیب ذرایع کا کہنا ہے کہ ریفرنس میں 18
لوگوں کے نام شامل ہیں۔
ذرایع کے مطابق ریفرنس میں خورشید شاہ کی 2
بیگمات، 2 بیٹے فرخ شاہ، زیرک شاہ، خورشید شاہ کے بھتیجے اویس قادر شاہ کے
علاوہ رحیم بخش اعوان، نثار احمد پٹھان، عبد الرزاق، محمد اکرم جنید قادر
شاہ، محمد شعیب، طفیل احمد، زوہیب میر، ثاقب رضا اور محمد ثاقب کو نامزد
کیا گیا ہے۔
ریفرنس میں 600 ایکڑ زرعی زمین، متعدد اکاؤنٹس، کراچی اور
سکھر میں پلاٹس کا بھی تذکرہ ہے، خیال رہے کہ خورشید شاہ کو دو روز قبل
احتساب عدالت نے ریفرنس دائر نہ ہونے پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم
احتساب عدالت کے جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث ان کی رہائی عمل میں نہ آ سکی
تھی۔