راولپنڈی،بھارت اپنے ملک میں احتجاج سے توجہ ہٹانے کیلئےایل او سی پرکارروائیوں کی تیاریاں کررہا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارت اپنے ملک میں احتجاج سے توجہ ہٹانے کیلئےایل او سی پرکارروائیوں کی تیاریاں کررہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیز بیانات اور لائن آف کنٹرول پر جارحیت کی تیاریاں بھارت میں شہریت بل کیخلاف مظاہروں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نےکہا ہے کہ پاک فوج ہر دم تیار ہے اور بھارت کی کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔
قبل ازیں آرمی چیف نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ایس ایس جی کمانڈوز سےبات چیت بھی کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ملکی استحکام کسی صورت خراب نہیں ہونےدیں گے۔
آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایس ایس جی کمانڈوزہمارافخرہیں۔ کمانڈوز،افسران اورجوانوں کی ملکی دفاع کیلئےخدمات قابل ستائش ہیں۔