Dec 20, 2019 10:15 am
views : 258
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-Pakistan Stock Exchange records increase of171 points,PSX100 index is trading at40,827 Points,Profit of crores of rupees to investors
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 171 پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے بعد 40827 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
کاروبار کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 233 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 130 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 95 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 8 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔