Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 20, 2019 11:00 am views : 276

Location : Kuala Lumpur

Kuala Lumpur- Malaysian Prime Minister Mahathir Mohammed said that need to end their reliance on non-Muslims to protect Islam.
  • Urdu

کوالالمپور   ، دشمنان اسلام سے اپنے تحفظ کیلئے  غیر مسلموں پر انحصار ختم کرنا ہوگا،ڈاکٹر  مہاتیر محمد
http://www.tnnasia.tv

ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ دشمنان اسلام سے اپنے تحفظ کے لیے غیر مسلموں پر انحصار ختم کرنا ہوگا۔
ملائیشیا میں مسلم ممالک کے مسائل کے حل کیلئے  کوالالمپور  سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ ہمیں اسلامو فوبیا سے نمٹنا ہے مگر اس کے لیے ہمیں اپنی خامیاں بھی دور کرنا ہوں گی۔
مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کا مقصد مسلمانوں کی مشکلات اور ان کے مسائل کی وجوہات  کی اصل وجہ جاننا ہے۔
مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جانے کی وجہ سے مسلمان غیر مسلموں کے رحم و کرم پر ہیں  اس لیے اپنے مسائل کے حل کے لیے ہمارے پاس اس کے سوا کوئی راستہ نہیں کہ ہم جلد سے جلد ترقی کا سفر طے کریں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ یہ موقع ہے کہ ہم اسلامو فوبیا،دہشت گردی جیسے معاملات پر کھل کر بات چیت کریں۔
طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اسلامی دنیا کو جوڑنے والے پلیٹ فارمز میں عمل کا جذبہ نہیں ہے۔ترک صدر نے مسلمان ممالک کو  باہمی تجارت اپنی کرنسی میں کرنے پر بھی زور دیا۔
انہوں نے ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تنظیم نو کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ان 5 سے کہیں بڑی ہے۔
اس موقع پر ایرانی صدر صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو امریکا کی معاشی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔
حسن روحانی کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک کو تجارت اپنی کرنسی میں کرنے کے علاوہ مشترکہ بینکاری کا معاشی نظام بھی بنانے کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ  19 سے 21 دسمبر تک ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں مختلف اسلامی ممالک کا سربراہ اجلاس جاری رہے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کو کوالالمپور سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی، ماہرین کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کو یہ خدشہ ہے کہ کوالالمپور سربراہ اجلاس کہیں او آئی سی کی جگہ نہ لے لے، جس پر در اصل سعودی عرب کا بہت زیادہ اثر و رسوخ ہے۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved