Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 20, 2019 12:15 pm views : 258

Location : London

London- Israeli company's top Pakistani officials spy via WhatsApp, NSO has infiltrated WhatsApp's security system with spyware to spy.
  • Urdu

لندن، اسرائیلی کمپنی کی پاکستانی اعلیٰ حکام کی واٹس ایپ کے ذریعے جاسوسی
http://www.tnnasia.tv

اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنی کے تیار کردہ اسپائی ویئر (جاسوس وائرس) سے متعدد پاکستانی حکام کے موبائل فونز کی جاسوسی کا انکشاف ہوا ہے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنی این ایس او   نے اسپائی ویئر سے واٹس ایپ کی سیکورٹی  نظام میں مداخلت کر کے پاکستان کے اعلیٰ دفاعی اور خفیہ ایجنسی کے افسران کی جاسوسی کی۔
برطانوی میڈیا کو ایک سینئر پاکستانی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سینئر دفاعی حکام اور انٹیلی جنس افسران کو اسپائی ویئر کے ذریعے نشانہ بنا کر ان کی جاسوسی کی گئی ہے۔
رواں سال کے آغاز پر ایک تجزیے میں انکشاف ہوا تھا کہ 14 سو افراد کے موبائل فونز پر ہیکنگ کی کوشش کی گئی اور دو ہفتوں کے درمیان بار بار ان کے موبائل فونز پرپراسرار سرگرمیوں کی نشاندہی کی گئی۔
صارفین کی رازداری کو نشانہ بنانے پر واٹس ایپ نے این ایس او کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا تھا کہ مذکورہ کمپنی نے بغیر اجازت مداخلت کرکے اس کی سروس کی توہین کی ہے۔
اس مقدمے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی کمپنی نے دنیا بھر کے صحافی، انسانی حقوق کے رضاکاروں، سیاستدانوں، سفارتکاروں  اور دیگر اعلیٰ سرکاری شخصیات  کو ہیکنگ کا ہدف بنایا تھا۔
لندن اور واشنگٹن میں پاکستان سفارتخانوں نے مبینہ ہیکنگ پر کوئی ردعمل نہیں دیا  جب کہ این ایس او کے نمائندوں نے بھی جواب دینے سے گریز کیا ہے کہ انہوں نے سافٹ ویئر کے ذریعے سرکاری افسران کی جاسوسی کی ہے یا نہیں۔
فوری طور پر پاکستانی حکومت نے اس معاملے کی تشہیر نہیں کی تاہم اس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے ڈیجیٹل ایشوز نے مقامی صحافیوں کو بتایا تھا کہ  حکومت واٹس کے متبادل تیار کرنے میں مصروف ہے جس کے ذریعے حساس حکومتی شخصیات اور ڈیٹا کو محفوظ بنانا ہے۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved