Dec 21, 2019 05:15 pm
views : 259
Location : Domestic Place
Islamabad-FATF calls on Pakistan to punish banned outfit workers,Pakistan has received new questionnaire from FATF which covers150 questions
اسلام آباد، ایف اے ٹی ایف کا پاکستان سے کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کو سزا دلوانے کا مطالبہ
http://www.tnnasia.tv
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان سے کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کو سزا دلوانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو نیا سوالنامہ موصول ہوا ہے جو کہ 150 سوالات پر مشتمل ہے۔ سوال نامہ پاکستان کی جانب سے 3 دسمبر کو جمع کرائی گئی رپورٹ کے جواب میں بھیجا گیا ہے۔ پاکستان کو 8جنوری تک سوالات کے جواب جمع کرانا ہوں گے۔
ایف اے ٹی ایف کے سوال نامے میں مدارس سے متعلق کیے گئے قانونی اقدامات کی تفصیلات پوچھی گئی ہیں جب کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف درج مقدمات کی نقول مانگی گئی ہیں۔
ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کو سزا دلوانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔