Dec 21, 2019 05:50 pm
views : 275
Location : Ministry of Foreign Office
Islamabad- Pakistan Rejects Assertions in Joint Statement of U.S-India 2+2 Dialogue and Joint Press Availability, Spokeswoman Aisha Farooqi
اسلام آباد، پاکستان نے امریکا بھارت ٹو پلس ٹو اعلامیہ مسترد کر دیا
http://www.tnnasia.tv
پاکستان نے امریکا اور بھارت کا ٹو پلس ٹو اعلامیہ مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا بھارت مشترکہ اعلامیے میں بھارتی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کے بیانات قابل مذمت اور دعوے بے بنیاد ہیں اور پاکستان کے تحفظات سے متعلق امریکا کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ترجمان عائشہ فاروقی نے بتایا کہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی اور دھمکیاں خطے کے امن کے لیے خطرناک ہیں اور بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس سنگین صورت حال کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان نے کوالالمپور کانفرنس میں حصہ نہیں لیا، اس کانفرنس پر بڑے مسلم ملکوں کے مسلم امہ میں تقسیم سے متعلق خدشات پر تحفظات تھے جب کہ پاکستان مسلم امہ کے اتحاد اور یک جہتی کے لیے کام جاری رکھے گا۔