کراچی، فاروق ستار کی اپیل پر پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
سربراہ تنظیم(ایم کیو ایم پاکستان)بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے سابق صدر پاکستان اور آرمی جنرل (ر) پرویز مشرف سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انکے خلاف آنے والے فیصلے کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کارکنان،اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کو دفاع کا حق نہیں دیا گیا۔ایک بڑے طبقے کی دل آزاری ہوئی ہے۔ جو شخص سب سے پہلے پاکستان کہا کرتا تھا اسکو غدار قرار دے دیا گیا چیف جسٹس فیصلے میں استعمال ہونے والی زبان کا سوموٹو نوٹس لیں سویلین اداروں کو بھی سب کو ایک جیسا پاکستانی ماننا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیچرز پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔حمود الرحمن کمیشن کو بھی دوبارہ کھولا جائے۔