Dec 21, 2019 06:55 pm
views : 281
Location : Domestic Place
New York- US Singer Jennifer Groot's beautiful voice reciting the Quran in video is being widely liked on social media
نیویارک، امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ کی آواز میں تلاوت کلام پاک کی ویڈیو وائرل
امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ کی خوبصورت آواز میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
گلوکارہ جینیفر گروٹ نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ مصر سے تعلق رکھنے والے معروف قاری محمد صدیق ال منشاوی کے انداز میں قرآن پاک کی سورہ البقرہ کی آیات 285 اور 286 کی تلاوت کرتی نظر آرہی ہیں۔
جینیفر نے اتنے خوبصورت انداز میں قرآن پاک کی تلاوت کی کہ لوگ سحر زدہ ہوکر رہ گئے۔
اس سے قبل بھی جینیفر گروٹ نے آیت الکرسی کی پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ انہوں نے اتنے خوبصورت انداز میں آیت لکرسی کی تلاوت کی تھی کہ لوگ سحر زدہ رہ گئے تھے۔ کچھ لوگوں نے جینیفر کے آیت الکرسی پڑھنے پر حیرت کا اظہار بھی کیا تھا۔
جینیفر نے فیس بک پر وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا وہ تمام لوگ جو میرے آیت الکرسی پڑھنے پر حیران ہیں ان تمام لوگوں کو میں بتانا چاہتی ہوں کہ ہاں میں مسلمان ہوں اور میں نے 2013 میں مراکش میں اسلام قبول کرلیا تھا۔