Dec 21, 2019 07:04 pm
views : 277
Location : Domestic Place
Lahore- Shehbaz Sharif playing on 'both sides of the wicket' Shaikh Rasheed
لاہور، بھٹو سمیت تمام سیاستدان جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں، شیخ رشید
وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے تمام سیاستدان جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کے گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں۔
ریلوے
ہیڈ کوارٹرز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے نئے چیف
جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ جسٹس گلزار احمد کے عہدہ
سنبھالنے کے بعد ملک اور آگے جائے گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کو تنقید کا
نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول سادہ اور بچے نہیں، وہ
زرداری گروپ کے سی ای او رہے ہیں، ڈیڑھ ارب روپے کی ٹرانزیکشن پر بلاول کے
دستخط ہیں، یہ لوگ ضمانتیں کروانے کے لیے اپنے کیسز سندھ منتقل کروانے کی
ضد کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ
ملک اور قوم کے لیے یو ٹرن لیتے ہیں، عمران خان کوالالمپور کانفر نس سے ملک
کے لیے پیچھے ہٹے۔
سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے
فیصلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ میں مشرف کو غدار
نہیں سمجھتا وہ محب وطن ہیں، 40 سال تک خدمت کرنے والے آرمی چیف کا مقابلہ
کرپٹ مافیا سے نہیں کیا جا سکتا۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا
کہ ملک کے تمام سیاستدان جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں،
ذوالفقارعلی بھٹو سمیت تمام سیاستدان فوج کی نرسری کی پیداوار ہیں۔ایک دن
صحافیوں کو بھی جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 سے اندر لیکر جاؤں گا۔