Dec 22, 2019 04:33 pm
views : 272
Location : Different Places
Karachi- People Facing Problem Due To Gas Load Shedding
کراچی،سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس کے بحران نے سراٹھالیا
سردی کی شدت بڑھتے ہی قدرتی گیس کے بحران نے سراٹھالیا جس سے ناصرف صنعتوں میں گیس پریشرگھٹ گیا بلکہ شہرکے مختلف علاقوں کے گھریلوصارفین بھی اس بحران کی زد میں آگئے ہیں۔
لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے،خواتین کو گھروں میں مشکلات کا سامنا ہے ان کا کہنا ہے کہ صبح بچے سکول ناشتے کے بغیر جاتے ہیں اور اسی طرح دفاتر جانے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
گیس نہ ہونے کے باعث ایل پی جی کی دکانوں پر شہریوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں جبکہ دوسری طرف شہر میں نانبائی بھی گیس کی کمی سے مشکل سے دوچار ہوگئے ہیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نکائندے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد فضل کا کہنا تھا کہ گیس نہ ہونے کے سبب شید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
رضوان خان کاکہنا تھا کہ سی این جی بند پونے کے بعد بھی گیس کی کمی پوری نہیں ہو رہی۔
عرفان کا کہنا تھا کہ چار پانچ مہینے گیس کا مسئلہ ایسے ہی رہے گا حکومت کچھ نہیں کررہی۔