Dec 22, 2019 05:24 pm
views : 283
Location : South africa/Simon's Town
South africa- Ships MOAWIN & ASLAT visited Simon's Town, South Africa
بحری سفارتکاری کے مشن پر پاک بحریہ کے دو جہازوں کا جنوبی افریقہ کا دورہ
بحری سفارتکاری کے مشن پر پاک بحریہ کے دو جہاز مختلف ممالک کا دورہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ پہنچ گئے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنوبی افریقہ کی بندرگاہ سائمنز ٹاؤن پہنچنے پر پاک بحریہ کے جہازوں معاون اور اصلت کا پُرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا، مشن کمانڈر نے میزبان حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس کی متنازع حیثیت سے جنوبی افریقن حکام کو آگاہ کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مشن کمانڈر نے امیرالبحر کا جنوبی افریقن عوام بالخصوص میزبان بحریہ کے لیے خیرسگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنوبی افریقہ کے حکام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور خطے میں سمندری تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔
پاک بحریہ کے جہاز پر منعقدہ عشایئے میں میزبان بحریہ کے اعلیٰ حکام، سفارتی اور مقامی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، دورے کا مقصد پاکستان کے مثبت امیج کا فروغ اور بحری افواج کے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔