Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 23, 2019 10:15 am views : 267

Location : National Stadium

Karachi-Pakistan defeated Sri Lanka in the 2nd & final Test match by 263runs at the National Stadium Karachi & won the two-match series 1-0.
  • Urdu

 کراچی،  پاکستان نے سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں 263 رنز سے شکست دیدی
http://www.tnnasia.tv

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو 263 رنز سے شکست دے دی۔
کراچی ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری دن کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان کو فتح کیلئے  صرف 3 وکٹیں درکار تھیں جبکہ سری لنکا کے ٹیل اینڈرز کو 264 رنز کے پہاڑ کو عبور کرنا تھا لیکن کھیل کے آغاز پر ہی سری لنکا کے دو کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
نسیم شاہ نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس کے نتیجے میں وہ ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔
قبل ازیں کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر 476 زنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کے 7 کھلاڑی سوکھے پتوں کی طرح ٹوٹ کر بکھر گئے۔  اوشادہ فرنینڈو کی ناقابل شکست سینچری کے باوجود سری لنکا مجموعی طور پر صرف 212 رنز ہی بناسکی۔
پاکستان کی جانب سے حارث سہیل، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ نے ایک، ایک جبکہ نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سری لنکن سائیڈ میں اوشادہ فرنینڈو کے علاوہ کوئی بھی بلے باز پاکستانی بولرز کا سامنا نہیں کرسکا۔ پاکستان کے لیے واحد خطرہ اوشادہ فرنینڈو اب بھی 102 کے انفرادی رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔
پانچویں روز  پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور بابر اعظم نے دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو قومی ٹیم کا اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 395 رنز تھا۔ اظہر علی 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد بابر اعظم کا ساتھ نبھانے محمد رضوان کو میدان میں اتارا گیا۔ بابر اعظم نے وکٹ کے چاروں طرف دلکش شاٹس لگا کر اپنی ایک اور سنچری مکمل کی۔
بابر اعظم کی سینچری کے بعد پاکستان نے 555 رنز پر اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کردی اور جیت کے لیے سری لنکا کو 476 رنز کا ہدف دیا۔ اس سے قبل راولپنڈی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا میچ کم روشنی، بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث کسی نتیجے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved