Dec 23, 2019 10:45 am
views : 261
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Stock Exchange records a sharp decline of 134 Points,PSX100 index is trading at40,698 Points,Loss of crores of rupees to investors.
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب
http://www.tnnasia.tv
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 134 پوائنٹس کی غیر معمولی مندی کے بعد 40698 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہی ہے۔
مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
کاروبار کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 229 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 79 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 144 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 6 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔