Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 23, 2019 07:33 pm views : 249

Location : Domestic place

Islamabad- PM Imran Khan did nothing except speech for Kashmiris: Sirajul Haq
  • Urdu

اسلام آباد،وزیر اعظم قوم کو لیڈ نہیں کرسکتے تو کرسی چھوڑ دیں،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کی گئی اپنی تقریر سے بڑھ کر آج تک کوئی عمل نہیں کیا ، وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر قوم کو لیڈ نہیں کر سکتے تو کرسی چھوڑ دیں۔
اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کشمیر مارچ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کی پھانسی سے بڑا مسئلہ کشمیر اور مہنگائی کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی ایک ریاستی دہشت گرد ہےجبکہ اس مارچ سے کشمیریوں کو اورکشمیریوں کے قاتل مودی کو پیغام دیا گیا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ کشمیر میں کئی لاکھ افراد شہادت کے مرتبے پر فائز ہو چکے ہیں، کشمیری ہمارے ہیں اور ہم کشمیریوں کے ہیں اور ہم ان کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں کہ جنہیں بینائی سے محروم کیا گیا ۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مودی کے منشور کا حصہ تھا کہ مسلمانوں، کشمیریوں کے خلاف تحریک چلائے گا،مودی کہتا ہے اب تیسراوعدہ گلگت بلتستان اور مظفرآباد کو بھارت کا حصہ بنانا ہے ۔
سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم سے مطالبہ کرتا ہوں اگر قوم کو لیڈ نہیں کر سکتے تو کرسی چھوڑدو،اقوام متحدہ کی تقریر سے بڑھ کر آج تک میرے وزیراعظم نے کوئی عمل نہیں کیا ۔
سراج الحق نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے امید کا مرکز ہے، آج کی حکومت نے سنجیدہ موضوعات کو بھی مذاق بنایا ہےمیں مطالبہ کرتا ہوں کہ بھارت کے لیے فضائی راستہ بند ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی کا اجلاس پاکستان میں بلانا چاہیے جبکہ کشمیری عوام کی مشکلات ختم کیےجانے کےلیے ایک بین الاقوامی ڈیسک قائم کیا جائے۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved