Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 24, 2019 06:37 pm views : 244

Location : Chennai

Chennai-Student Refuses Gold Medal to Support Anti-CAA Protests,student was denied entry to her convocation ceremony while president visited
  • Urdu

چنائے، مسلم مخالف قانون پر احتجاج: بھارتی طالبہ نےگولڈ میڈل ٹھکرا دیا
http://www.tnnasia.tv

بھارت میں مسلم مخالف شہریت کے قانون کیخلاف احتجاج اور مسلمان ہونے کی وجہ سے کانووکیشن سے نکالنے پر ایک طالبہ نے یونیورسٹی کا گولڈ میڈل ٹھکرا دیا۔
ربیعہ عبدالکریم نے پانڈچیری یونیورسٹی سے گزشتہ برس ذرائع ابلاغ عامہ میں ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تامل ناڈوکے شہر پانڈچیری کی ایک یونیورسٹی میں 27 ویں کونووکیشن کی تقریب کے دوران کیرلا سے تعلق رکھنے والی گولڈ میڈلسٹ طالبہ ربیعہ عبدالرحیم کو بھارتی صدر رام ناتھ کووند کی آمد سے قبل ہی پولیس نے تقریب سے باہر نکال دیا۔
ربیعہ کا کہنا ہے کہ انہیں دیگر طلبہ نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حجاب کرنے اور مسلمان ہونے کی وجہ سے انہیں تقریب سے نکالا گیا۔
کونووکیشن کی تقریب میں بھارتی صدر رام ناتھ نے تمام طلبہ میں سرٹیفکیٹس اورمیڈلز تقسیم کیے لیکن ربیعہ ہال سے باہر ہونے کی وجہ سے اپنا گولڈ میڈل اور سرٹیفکیٹ حاصل کرنے سے محروم رہیں۔
بعدازاں بھارتی صدر کے جانے کے بعد ربیہا کریم کو ہال میں واپس بلایا گیا، انہیں سرٹیفکیٹ اور گولڈ میڈل پیش کیا جسے لینے سے انہوں نے صاف انکار کردیا۔
ربیعہ کریم نے گولڈ میڈل لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ "صدر کی آمد پر مجھے میرے ہی کونووکیشن سے باہر نکال دیا گیا، میرا اب گولڈ میڈل لینے سے انکار کرنا بھارتی شہریت کے متازع بل کے خلاف احتجاج ہے ساتھ ہی میں ان طلبہ سے اظہار یکجہتی کرتی ہوں جنہوں نے اس کے خلاف آواز بلند کی ہے۔"
دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس اور ربیعہ کے درمیان ہونے والے پورے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج میں نئی دہلی کی جامعہ ملیہ، اترپردیش کی علی گڑھ یونیورسٹی اور لکھنؤ کے دارالعلوم ندوۃ العلماء کے طلبہ پیش پیش ہیں جب کہ بھارت کی دیگر بڑی جامعات اور تعلیمی اداروں کے طلبہ بھی سراپا احتجاج ہیں۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved