Dec 24, 2019 07:21 pm
views : 261
Location : Different Places
Lahore- Dense fog disrupts air, rail and road traffic across Punjab
لاہور،پنجاب، بالائی سند ھ اور خیبر پختونخواہ کے بیشتر میدانی علا قے شدیددھندکی لپیٹ میں
لاہورمیں شدید دھند اورموسم کی خرابی کے باعث فضائی آپریشن متاثرہوا ہے۔ ائیر پورٹ سے ملکی اور غیر ملکی 19 پروازیں تاخیرکاشکار جبکہ7منسوخ کردی گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق چائنہ ائیر کی ارمچی سے آنے والی پرواز 6017 چار گھنٹے تاخیر کا شکارہوئی ہے جبکہ پی آئی اے کی مدینہ سے آنے والی پرواز 748دو گھنٹے50 منٹ،سعودی ائیر کی ریاض سے آنے والی پرواز 736 دوگھنٹے20 منٹ اوراسلام آبادسے آنے والی پی کے651اورکوئٹہ سے آنے والی پرواز542ایک ایک گھنٹہ تاخیر کا شکارہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب، بالائی سند ھ اور خیبر پختونخواہ کے بیشتر میدانی علا قے شدیددھندکی لپیٹ میں ہیں۔موٹر ویز اور نیشنل ہائی ویز کے کئی مقاما ت پر ٹریفک کی روانی بھی شدید متا ثرہوئی ہے۔موٹر وے پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔