Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 24, 2019 07:21 pm views : 245

Location : London

London- Arrest Of Ahsan Iqbal Is Evidence Of Nab Niazi Alliance,Shahbaz sharif
  • Urdu

پاک چین دوستی اور سی پیک کو مضبوط بنانے والے شخص کی گرفتاری قابل مذمت اور افسوسناک ہے،شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کی بلاجواز گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے، پاک چین دوستی اور سی پیک کو مضبوط بنانے والے شخص کی گرفتاری قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی پاکستان کی خدمت کرنے والی ٹیم کے ایک اور رکن کی گرفتاری اچھی روایت نہیں اور احسن اقبال کی گرفتاری کا مقصد حکومت کی نالائقی اور نااہلی کو عوام کے سامنے بے نقاب ہونے سے روکنا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جن ادھورے منصوبوں کو مکمل کرنے پر احسن اقبال کو شاباش ملنا چاہیے تھی، اس میں ان کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، عمران نیازی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوچکی ہے، جن لوگوں نے عوام اور پاکستان کی ایمانداری، محنت اور قومی جذبے سے خدمت کی، انہیں گرفتار کرکے اچھا پیغام نہیں دیاجارہا۔
صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا ہر سپاہی، ہر کارکن اور ہر ٹیم کا رکن  نیب نیازی گٹھ جوڑ سے گھبرا کر سچ بولنے سے باز نہیں آئے گا لہٰذا حکومت کی سی پیک، عوام اور پاکستان دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے، کوئی جیل، جھوٹا مقدمہ اور نیب نیازی گٹھ جوڑ ہمیں عوام کے حقوق کا دفاع کرنے سے نہیں روک سکتا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک اور عوام کے مفادات کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے، اس لیے سیاسی انتقام کے ذریعے توجہ ہٹانے میں مصروف ہے، حکومت سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمے بنانے اور جیل بھجوانے کے بجائے اہم قومی اور عوامی مسائل پر توجہ دے۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved