Dec 25, 2019 12:12 pm
views : 290
Location : Domestic Place
Islamabad- there will be no immediate reduction in inflation in Pakistan,want to eliminate corruption in the tax system,Country Director IMF
اسلام آباد، مہنگائی فوری کم نہیں ہوگی، کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں،آئی ایم ایف
http://www.tnnasia.tv
آئی ایم ایف کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ٹریسا دابن سانچز نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی میں فوری کمی نہیں ہوگی ٹیکس سسٹم میں کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آئی ایم ایف پروگرام کے بعد پاکستان میں مالی نظم و ضبط بہتر ہوا، پاکستان نے سرکلر ڈیٹ میں کمی کا جامع پلان دیا ہے، پاکستان کو آمدنی بڑھانے کا سب سے پہلا چیلنج درپیش ہے، اس کے علاوہ ایکسچینج ریٹ اور سماجی شعبے کا تحفظ جیسے چیلنجز ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ٹیکس ری فنڈ مارچ میں دیے جانے اور ان کمپنیوں کے نقصانات2021 تک ختم کرنے کا ہدف ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس ہدف میں کمی پاکستان میں ٹیکس جمع کرنے کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کی۔