Dec 25, 2019 07:36 pm
views : 256
Location : Different Places
Islamabad President Dr Arif Alvi, PM Imran Khan pay tribute to Quaid-e-Azam
کراچی،قائد اعظم محمد علی جناح کا 144واں یوم پیدائش ملی یکجہتی سے منایاگیا
قائد اعظم محمد علی جناح کا 144واں یوم پیدائش ملی یکجہتی سے منایاگیا۔
بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 144 واں یوم پیدائش ملی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا جس میں قائد اعظم کی روح کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
وفاقی دارالحکومت میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں اعلی حکومتی، عسکری اور سیاسی شخصیات شریک ہوئے۔
پی ایم اے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ گارڈ کے دستے میں خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے قائد اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر پیغام میں کہا کہ مسلمانوں کے لیے آزاد وطن بنانے میں قائداعظم نے بے لوث مثالی کردار پیش کیا، انہوں نے پوری دنیا میں لاکھوں افراد کو متاثر کیا، قائداعظم نے جس فیصلہ کن تحریک آزادی کی سربراہی کی وہ ان کی سیاسی بصیرت کا مظہر ہے۔
صدرعارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں خاص دن کے طور پر منایا جاتا ہے کیونکہ آج کے دن ایک عظیم رہنما کی پیدائش ہوئی، عظیم رہنما نے براعظم کا جغرافیہ بدلا اور ہمیں پاکستان عطا کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے قائداعظم کے یوم ولادت کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ قیام پاکستان کی مخالفت کر رہے تھے انہیں آج احساس ہورہا ہے۔