Dec 25, 2019 07:39 pm
views : 244
Location : Domestic place
Islamabad- Pakistan rejects US report on religious freedom
اسلام آباد،پاکستان نے مذہبی آزادی کے حوالے سے امریکی رپورٹ کو مسترد کردیا
پاکستان کی جانب سے امریکہ کی وہ رپورٹ مسترد کردی گئی ہے جس میں مذہبی آزادی کے حوالے سے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ کے نتائج، شفافیت اور اس کی ساکھ پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اس رپورٹ کے مذہبی آزادی کیلئے معاون ثابت نہ ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی رپورٹ میں مخصوص ممالک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاکستان میں مختلف مذاہب کے افراد کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ یہ رپورٹ پاکستان کے زمینی حقائق کے برعکس ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق امریکی کانگریس کے 2 اجلاس منعقد ہوئی، انسانی حقوق کونسل نے بھی مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر آواز اٹھائی ہے لیکن اس رپورٹ میں بھارت کو شامل ہی نہیں کیا گیا جس سے اس کی جانبداری ثابت ہوتی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مذہبی آزادی کیلئے پارلیمنٹ، عدلیہ اور حکومت نے ٹھوس کوششیں کیں جبکہ اعلیٰ عدلیہ نے اقلیتوں کے مذہبی مقامات کے تحفظ کیلئے فیصلے دیے۔