Dec 25, 2019 09:36 pm
views : 251
Location : Different Places
Karachi- Christmas being celebrated across Pakistan
کراچی،دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس کا تہوار جوش و جذبے سے منایا گیا
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری کرسمس کا تہوار جوش و جذبے سے منارہی ہے، گرجا گھروں کو خوب صورتی سے سجایا گیا ہے اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کرسمس پر پیغام مسیحی بھائیوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ حکومت قومی ترقی کے لئے اقلیتوں کو بااختیار بنانے کے لئے پر عزم ہے، حضرت عیسیؑ کا پیغام انسانیت سے محبت، امن، برداشت اور شفقت پر مبنی ہے۔
مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس پر ملک بھر میں چرچ خوب صورتی سے سجائے گئے ہیں۔
کراچی میں کرسمس پر خاص تیاریاں کی گئی ہیں، مختلف مقامات پر سجے سجائے کرسمس ٹری لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہے ہیں ۔ چرچ بھی برقی قمقموں سے سجائے گئے ہیں۔
جڑواں شہروں اسلام آباد اور راول پنڈی میں بھی کرسمس کے رنگ نمایاں ہیں۔
لاہور میں کرسمس کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے بیکریوں کے ساتھ ساتھ لاہور کے ہوٹلوں میں بھی خصوصی کیک تیار کیے گئے ہیں ۔