Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 26, 2019 10:57 am views : 244

Location : different areas

Karachi-Ring of fire solar eclipse of2019 spreads wonder100of people scattered to experience rare & irresistible combination astronomy buffs
  • Urdu

کراچی، پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں سورج کو گرہن لگ گیا
http://www.tnnasia.tv

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں سورج کو گرہن لگ گیا۔
کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سورج گرہن کا آغازہوگیا۔ کراچی میں سورج گرہن کے موقع پر شہر کی مساجد میں نماز کسوف کا اہتمام کیا گیا ، نماز کسوف کے دوران استغفار اورخصوصی دعائیں  مانگی گئیں۔
ملک بھرکی طرح راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی سورج گرہن کا آغاز ہوچکا ہے، اسلام آباد میں سورج کو 49 فیصد گرہن لگے گا۔ اسلام آباد میں دھند کی وجہ سے شہری سورج گرہن کو دیکھ نہیں سکتے۔ اسلام آباد کے اکثرعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں دھند کی وجہ سے حدنگاہ متاثر ہورہی ہے جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوچکا ہے۔
یہ  سورج گرہن 2019 کا آخری سورج گرہن ہے۔ 20 سال بعد ہونے والے سورج گرہن کا دورانیہ 2 گھنٹے 37 منٹ پر محیط ہوگا، سورج کا 90 فیصد حصہ چاند کے پیچھے چھپ جائے گا۔ دن کا کچھ دورانیہ رات میں تبدیل ہوجائے گا۔ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں گوادر، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، گلگت میں لگ بھگ 20 سال بعدآج مکمل سورج گرہن ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آخری باریہ عمل 11 اگست سن 1999 کو ہوا تھا جب سہ پہر کے بعد کراچی میں مکمل سورج گرہن ہوا جس کے دوران ڈھلتا دن بڑی حد تک رات کے گھپ اندھیرے میں تبدیل ہوگیا تھا۔ ماضی کے سورج گرہن میں سورج کا 100 فیصد حصہ چاند کے پیچھے چھپ گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن جنوبی پاکستان خاص طورپر ساحلی علاقوں گوادر میں سب سے زیادہ ہوگا۔ گوادر میں 0.82 اور کراچی میں 0.77 فیصد شدت رہے گی جبکہ کوئٹہ میں 0.64، لاہور میں 0.52، پشاور0.50، اسلام آباد 0.49، مطفرآباد 0.47 جبکہ گلگت میں 0.43 رہے گی۔
پاکستان بھر کے علاوہ مشرقی یورپ، شمال مغربی آسٹریلیا، مشرقی افریقا، پیسفیک اوربحرہند میں بھی نمایاں طورپر سورج گرہن دکھائی دے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کی جانب براہ راست نہ دیکھیں، سورج گرہن کے وقت گھر سے باہر نہ جائیں کیونکہ کھلے آسمان کے نیچے سورج کی تابکار شعاعیں خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved