Dec 26, 2019 04:15 pm
views : 266
Location : Istanbul/Turkey
Istanbul- At least 7 people have been killed in a drowning illegal immigrant boat in Turkey, many people went missing,64 people were rescued
استنبول، ترکی میں پاکستانی غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 7 افراد ہلاک
http://www.tnnasia.tv
ترکی میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے مشرق میں ايران کی سرحد سے متصل علاقے میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، واقعے کئی افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ 64 افراد کو بچالیا گیا۔ 5 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 2 کو انتہائی تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔
ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ تارکین وطن میں پاکستانی، افغان اور بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے تاہم ان کی منزل کے بارے میں ابھی حتمی طور پرکچھ نہیں کہا جاسکتا۔
واضح رہے کہ ترکی اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ مہاجرین کو پناہ دیئے ہوئے ہے، ملک بھر میں اس وقت رجسٹرڈ مہاجرین کی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہے جو کہ یورپ کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔