Dec 26, 2019 04:56 pm
views : 267
Location : Different Places
Islamabad- Petition filed against Musharraf's conviction and his decision to bring the body to D Chowk
مشرف کی سزا اور لاش کو گھسیٹ کر ڈی چوک لانے کے فیصلے کے خلاف درخواست
سابق جنرل پرویز مشرف کی سزا اور لاش کو گھسیٹ کر ڈی چوک لانے کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی ہے۔
سماجی کارکن اقبال کاظمی کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق، وزارت قانون اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ انسانی لاش کو چوراہے پر گھسیٹنا توہین میت ہے، فیصلے سے عدلیہ کا وقار مجروح ہوا اور اداروں میں ٹکراؤ کا تاثر بھی پھیل رہا ہے۔
خصوصی عدالت کے فیصلے سے ملک میں انتشار اور بحران کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے اور عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
متن میں درج ہے کہ خصوصی عدالت کے پاس آرٹیکل 6 کیخلاف کارروائی کا اختیار نہیں۔
سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ خصوصی عدالت کی تشکیل کو قانون سے متصادم قرار دیا جائے اور خصوصی عدالت کے دائرہ اختیار کا آئین و قانون کے تحت جائزہ لیا جائے۔
خیال رہے کہ خصوصی عدالت نے 19 دسمبر کو سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو ہرالزام پرعلیحدہ علیحدہ سزائے موت کا حکم دیا تھا۔