Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 26, 2019 09:38 pm views : 286

Location : PID

Islamabad- 820,000 BISP Beneficiaries Removed,Sania Nishtar.
  • Urdu

اسلام آباد،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے آٹھ لاکھ خواتین کو نکال کر مستحق افراد کو شامل کیا جائیگا،ثانیہ نشتر

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں نئے لوگوں کو ڈیجیٹل سروے کی بنیاد پر شامل کیا جائے گا۔
ڈاکٹرثانیہ نشترنے بتایا کہ وزیراعظم نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے حوالے تین باتوں کی منظوری دی ہے۔ 8 لاکھ سے زائد خواتین کو نکال کر ان کی جگہ نئے مستحق افراد کو شامل کیا جائے گا۔
وظیفے کی حد پانچ ہزار سے بڑھا کر افراط زر کے ساتھ منسلک کی جائے گی اور اس میں پانچ سو روپے کا اضافہ بھی ہوگا۔لائن آف کنٹرول کے قریب رہائش پذیرشناختی کارڈ رکھنے والی تمام خواتین کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔
معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے بتایا کہ جامع پالیسی کے تحت بی آئی ایس پی پروگرام سے 8 لاکھ 20 ہزار 165 خواتین کو نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 10سال پہلے سروے کے تحت ضرورت مندوں کا اندراج کیا گیا تھا لیکن اب ان کے لیے نادرا کے ذریعے طریقہ کار بنایا گیا ہے۔ بی آئی ایس پی میں شامل نئے افراد کیلئے ڈیجیٹل سروے ہوگا۔
معاون خصوصی نے بتایا کہ 15دسمبر سےبی آئی ایس پی کارڈ کا استعمال ختم ہوگیا ہے، خواتین کے بچت بینک اکاوَنٹس کھولے جائیں گے اور مستحق خواتین کو روزگار کی جانب مائل کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ غیرمستحق افراد کو2011 سے ادائیگی ہو رہی تھی لیکن ہماری حکومت نے فیصلہ کیا کہ بی آئی ایس پی سرکاری افراد کیلئے نہیں ہے۔ غیرمستحق افراد کو نکالنے سے 16ارب روپے کی بچت ہوگی۔
ڈاکٹرثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازم کسی بھی صورت غربت کی کم سے کم سطح پر نہیں آسکتا۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved