Dec 27, 2019 12:47 pm
views : 273
Location : Lahore High Court
Lahore- Former president and Top Military Official Pervez Musharraf has challenged special court's treason case verdict in Lahore High Court
لاہور، پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
http://www.tnnasia.tv
پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سابق صدر کی درخواست 86 صفحات پر مشتمل ہے۔
پرویز
مشرف کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ خصوصی عدالت کی تشکیل سے متعلق معاملہ
لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔
خصوصی عدالت نے عجلت میں فیصلہ سنایا، ہمارا مذہب، آئین اور قانون لاش کی
بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتا، آئین کے تحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا حق ہے،
مجھے خصوصی عدالت نے شفاف ٹرائل سے محروم رکھا۔
سابق صدر پرویز مشرف نے
عدالت سے استدعا کی کہ پیرا 66 کو کالعدم قرار دیا جائے، خصوصی عدالت کی
جانب سے سنائی گئی سزا پر فوری عمل درآمد روکنے کا حکم دیا جائے۔