Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 27, 2019 05:59 pm views : 254

Location : Domestic place

Karachi- Rana Sanaullah demands judicial inquiry into allegations against him
  • Urdu

فیصل آباد،رانا ثناءاللہ نے قرآن پاک ہاتھ میں اٹھا کر خود پر لگنے والے الزامات سے انکار کردیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ خان نے جیل سے رہائی پاتے ہی قرآن پاک ہاتھ میں اٹھا کر خود پر لگنے والے الزامات سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ اگر اِن پر لگے الزامات میں سچائی ہے تو اِن پر اللہ کا قہر نازل ہو ،یہ الزامات جھوٹے ہیں اور جن لوگوں نے جانتے بوجھتے ہوئے یہ جھوٹے مقدمات قائم کیے ہیں اللہ تعالیٰ کا اُن پر قہر اور غضب نازل ہوگا۔
جیل سے رہائی کے بعد فیصل آباد میں اپنے ڈیرے پر پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ اِن کے خلاف منشیات فروشی کا ڈرامہ رچایا گیا، یہ اِس ملک کی تاریخ کا بدترین، گندا ترین اور گھٹیا ترین سیاسی انتقام تھا۔ اُنہوں نے قرآن پاک ہاتھ میں اٹھا کر کہا ’ میں اللہ کے اِس پاک کلام کو گواہ بنا کے یہ بات کہتا ہوں کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں ہیروئن کا نشہ نہیں کیا، اگر میں نے ایک بار بھی ہیروئن کا نشہ کیا ہو تو اللہ تعالیٰ اپنا قہر اور غضب میرے اوپر نازل کرے۔
رانا ثناءاللہ خان کا مزید کہناتھا  اگرمیں سچ کہہ رہا ہوں، اللہ کے فضل سے سچ کہہ رہا ہوں اور میں اللہ کے اس پاک کلام کو گواہ بنا کر سچ کہہ رہا ہوں کہ جن لوگوں نے یہ ظلم کیا، جن لوگوں نے میرے خلاف یہ جھوٹا مقدمہ بنایا،اللہ تعالیٰ کا قہر اور غضب اُن لوگوں پر نازل ہوگا ،،مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ وہ اپنی گرفتاری کے وقت اگر 100 فیصد مسلم لیگ ن کے ساتھ تھے تو اب وہ مسلم لیگ ن اور اپنے قائد نواز شریف کے ساتھ 1000 فیصد کھڑے ہیں۔
اُنہوں نے چیف جسٹس نے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے خلاف کیس میں ہیروئن گودام سے نکال کر اِن پر ڈال دی گئی اور دس پندرہ سرکاری ملازمین گواہ بنادیے گئے ، وہ تو بیچارے جو یہ کہیں گے وہ کریں گے، اُنہوں نے کہا کہ اے این ایف میں لوگ ڈیپو ٹیشن پر بھی آتے ہیں، اس لئے میں نے آرمی چیف سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved