Dec 27, 2019 06:11 pm
views : 276
Location : Punjab Assembly
Lahore- this is not accountability,its revenge,Hamza Shahbaz
لاہور،احتساب کا دہرا نظام ہے، یہ کونسا نیا پاکستان ہے ؟ حمزہ شہباز
حمزہ شہباز نے کہا احتساب کا دہرا نظام ہے، یہ کونسا نیا پاکستان ہے ؟ آج پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک میں مایوسیوں کے ڈیرے اور حکومت کے بلند و بانگ دعوے ہیں، اورنج لائن نہیں چل سکی، بی آرٹی منصوبے پر ابھی تک کھڈے ہیں، آج بھوک غریب آدمی کے دروازے پر دستک دے رہی ہے، حکومت کا جی بھرا نہیں، گیس، بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا ارادہ ہے، یہ کیسا نیا پاکستان ہے جہاں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا پنجاب حکومت بتائے 14 ماہ میں کونسا منصوبہ مکمل کیا ؟ ہواؤں کا رخ بدل کر پھر مسلم لیگ (ن) کی طرف ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہم قائداعظم کا یوم پیدائش تو مناتے ہیں مگر ان کے فرمودات پر عمل نہیں کرتے، 25 دسمبر مناتے وقت دل میں شرمندگی ہوتی ہے، ہم قائد کے اصولوں پر عمل نہیں کرتے، بینظیرعظیم لیڈر تھیں، ہم سیاسی اختلاف میں محسنوں کو بھول جاتے ہیں۔