بہاولنگر، فورٹ عباس کے قریب مسافربس حادثے کا شکار، 5 مسافرجاں بحق
http://www.tnnasia.tv
بہاولنگر کے علاقے فورٹ عباس کے قریب مسافربس الٹنے سے 5 مسافر جاں بحق ہوگئے۔
بہاولنگر میں فورٹ عباس کے قریب مسافر بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 5 مسافرجاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والے مسافروں میں 35 سالہ نازیہ بی بی عمر، 18 سالہ اقراء بی بی، محمد ندیم، انیلا یونس اور محمد ہاشم شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے فورٹ عباس میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی اور ہدایت کی کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔