Dec 28, 2019 02:15 pm
views : 261
Location : Saudia Arabia/Riyadh
Riyadh- Bad News for foreigners working in Saudi Arabia has arrived, Saudi will now work in place of foreigners in different job sectors.
ریاض، سعودی عرب میں کام کرنے والے غیرملکیوں کیلئے خطرہ، ملازمت کے دروازے بند
http://www.tnnasia.tv
سعودی عرب میں کام کرنے والے غیرملکیوں کیلئے بری خبرسامنے آگئی، ملازمت کے مختلف شعبوں میں اب غیرملکی کی جگہ سعودی کام کریں گے۔
سعودی عرب میں ملازمت کے دو مختلف شعبوں کے دروازے اب غیرملکیوں کیلئے بند ہوں گے، وہاں مقامی سعودی کام کریں گے، غیرملکیوں کو مذکورہ شعبوں میں کام کرنے کیلئے ویزا فراہم نہیں کیا جائے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں ہوٹل اور فرنشڈ اپارٹمنٹس وہ دو شعبے ہوں گے جہاں غیرملکیوں کو نوکریاں نہیں ملیں گی، سعودائزیشن کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت اسپیشلسٹ اور کلیدی پیشوں کے عہدے سعودی شہریوں کو دیئے جائیں گے۔
سعودی ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کے دفتری اسامیوں کی کلیدی عہدوں پر غیر ملکیوں کی جگہ اب سعودی تعینات ہوں گے، مرحلہ وار غیرملکیوں کو فارغ کیا جائے گا، اور خالی ہونے والی اسامیوں پر مکمل طور پر سعودی کام کریں گے۔
البتہ سامان اٹھانے والے، کار پارکنگ کرانے والے ڈرائیور اور گیٹ کیپر اس قانون سے مستثنیٰ ہوں گے۔
سعودی وزیر محنت و سماجی بہبود انجینئر احمد بن سلیمان الراجحی نے سعودائزیشن کی قرارداد کی منظوری دی ہے، جس کو مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں غیرکلیدی عہدوں پر سعودی تعینات کیے جائیں گے، بعد ازاں جزوی کلیدی اور پھر کلیدی عہدوں پر سعودی بٹھائے جائیں گے۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اعلیٰ اسامیوں کے بڑے عہدوں کو چھوڑ کر غیرکلیدی شعبوں میں سعودی خواتین بھی تعینات کی جائیں گی۔ جبکہ مذکورہ پیشوں سے فارغ کئے گئے غیر ملکیوں کا نقل کفالہ بھی نہیں ہوگا۔ قرارداد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔