موغادیشو، صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کار بم دھماکا، طلبا سمیت 73 افراد ہلاک
http://www.tnnasia.tv
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کار بم دھماکے میں درجنوں طلبا سمیت73 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر کار بم دھماکا ہوا جس میں یونیورسٹی طلباء کو لے جانے والی بس مکمل تباہ ہوگئی۔
حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد73 سے تجاوز کرگئی ہے۔
مرنے والوں میں ترکی کے 4 شہری بھی شامل ہیں۔
دھماکے کے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
آخری اطلاعات تک حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری رہیں۔